ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / نوٹ بندی ،جی ایس ٹی نے ملک کی معیشت کو کمزور کر دیا: راہل گاندھی

نوٹ بندی ،جی ایس ٹی نے ملک کی معیشت کو کمزور کر دیا: راہل گاندھی

Tue, 09 Oct 2018 19:48:29  SO Admin   S.O. News Service

دھول پور ،09 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی ( گبر سنگھ ٹیکس) نے ملک کی معیشت کو بربادکر دیا ہے۔گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نے انتخابات کے دوران کہا تھا کہ وہ چوکیدار بننا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے یہ کبھی نہیں کہاہے کہ وہ کس کے چوکیدار بنیں گے۔انہوں نے مودی پر کسانوں کی جگہ ملک کے 1515120امیر صنعت کاروں کو فائدہ پہنچایا۔گاندھی نے آج دھول پور کے منیا علاقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی قیادت میں یو پی اے حکومت نے کسانوں کے 70 ہزار کروڑ روپے کا قرض معاف کیا تھا۔وہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی موجودہ حکومت نے 3.5 لاکھ کروڑ روپے کی قرض معافی دی ہے لیکن کسانوں کا ایک بھی روپیہ معاف نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نافذ کرکے ملک کی معیشت کو برباد کردیا۔راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی نے رافیل سودے میں اپنے دوست صنعت کارکوفائدہ پہونچایاہے اورجب پارلیمنٹ میں یہ معاملہ اٹھایا گیا تو انہوں نے ایک لفظ نہیں بولا۔انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتیں عوام، صنعتوکاروں، کسانوں خواتین، نوجوانوں کی مخالفت میں کام کر رہی ہیں۔کانگریس صدر نے کہا کہ مرکز کی سابقہ یو پی اے حکومت نے غریبوں کے لیے منریگا سمیت عوامی بہبود کے کئی منصوبے اور پروگراموں کو نافذکیا تھا۔راجستھان میں اشوک گہلوت حکومت نے مفت دواؤں کی اسکیم نافذ کی تھی، لیکن بی جے پی حکومتوں نے ان تمام منصوبوں کو کمزور کرکے عوام مخالف کام کیا ہے۔گاندھی نے نیرو مودی ، میہل چوکسی ، للت مودی، انل امبانی سمیت کئی صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کا الزام وزیر اعظم مودی پر لگاتے ہوئے کہا کہ مودی نے نوجوانوں اور کسانوں کی فکر نہیں کی۔راہل گاندھی منگل سے دو دن کے راجستھان دورے پر ہیں۔وہ مشرقی راجستھان میں 150 کلومیٹر کا روڈ شو کریں گے اور کل بیکانیر میں سنکلپ ریلی سے خطاب کریں گے۔


Share: